دودوما(نیوزڈیسک)تنزانیہ میں ایبولا فیملی کے وائرس ماربرگ کی وجہ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تنزانیہ کے وزیر صحت اُمی موالیمو نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ قبل ازیں جاری کئے گئے بیان میں مذکورہ 5 افراد کی اموات کا سبب ‘پُراسرار بیماری بتایا گیا تھا لیکن ان کے جسموں سے حاصل کردہ نمونوں کے تجزیئے میں ماربرگ وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔موالیمو نے کہا کہ ہسپتال میں داخل مزید 3 مریضوں کا علاج جاری ہے اور ان سے رابطے والے 161 افراد کو مشاہدے میں لے لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بیماری پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پریشانی کی یا اقتصادی سرگرمیاں روکنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔















