نیویارک(نیوزڈیسک) سائنس دانوں نے دنیا بھر میں ماحولیاتی خطرے سے بچاؤ کی آخری وارننگ جاری کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹریس کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی بہتری کے لیے ہر ملک کو ہر شعبے میں کوشش کرنا ہو گی۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے موسم میں شدت آرہی ہے۔ گرمی کی لہر سے ہزاروں افراد انتقال کر گئے۔ جبکہ قحط اور سیلابوں سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔















