اہم خبریں

مودی نے پلواما ڈرامہ کیا ،الٹا پاکستان نے گھر میں گھس کر مار ا، سُکھ جندر سنگھ رندھاوا نے بھارت سرکار کا پول کھول دیا

جے پور(نیوز ڈیسک)مودی نے پلواما ڈرامہ کیا ،الٹا پاکستان نے گھر میں گھس کر مار ا،راجستھان میں کانگریس رہنما سُکھ جندر سنگھ رندھاوا نے وزیراعظم نریندر مودی پر برس پڑے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں اجتماع سے خطاب میں کانگریس رہنما سُکھ جندر سنگھ رندھاوا نے پلوامہ ڈرامے کا پردہ چاک کرتے ہوئے سوال اُٹھایا کہ 4 سال گزر جانے کے باوجود پلواما حملے کی انکوائری رپورٹی سامنے کیوں نہیں آئی۔سُکھ جندر سنگھ رندھاوا نے کہا کہ مودی نے پلواما حملہ الیکشن جیتنے کیلئے تو نہیں کروایا کیوں کہ اس واقعے کے دو ماہ بعد ہی اپریل 2019 میں ہونے والے انتخابات میں مودی نے پلواما حملے کو بنیاد بنا کر ہندو ووٹرز کی ہمدردی سمیٹی اور الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی،یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ پلوامہ حملہ کسی سیاسی فائدے کے لیے تو نہیں کروایا گیا تھا۔ مودی جی نے کہا تھا گھر میں گھس کر ماریں گے لیکن الٹا پاکستان نے گھر میں گھس کر مار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی ہندوستان کا بیڑہ غرق کر رہا ہے اگر اقتدار میں رہا تو ہندوستان ختم ہو جائے گا۔ مودی کے ہوتے ہوئے ہم غلامی کی طرف جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں