اہم خبریں

بالکونیوں میں کپڑے لٹکانے پر5000 ریال جرمانہ اور جیل کی سزا ہو گی ، مسقط میونسپلٹی کا اعلان

مسقط(اے بی این نیوز      ) میونسپلٹی نے شہر کے رہائشیوں کو ایک وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہائشی عمارتوں کی بالکونیوں پر کپڑے لٹکان والوں کو عمانی ریال 50 سے لے کر 5,000 عمانی ریال (Dh47,696 یا $12,986) تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ قانون کی نظر انداز کرنے والوں کو چھ ماہ قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے ۔میونسپلٹی نے اس بات پر زور دیا کہ میونسپل قوانین بالکونیوں میں کپڑے دھونے کو ڈھانپنے والے عناصر کی تنصیب کے بغیر لٹکانے سے منع کرتے ہیں۔ کپڑوں کو دو عناصر میں سے کسی ایک سے ڈھانپنا ضروری ہے۔ میونسیپلیٹی نے رہائشیوں کو یاد دلایا کہ وہ ہرصورت لوکل آرڈر نمبر 92/23 کے آرٹیکل (32) کی پابندی کریں، جو گورنریٹ میں عمارتوں کو بہتر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔”مشرابیہ“ یا لکڑی کا جال جس میں سوراخ 1.50 سینٹی میٹر x 1.50 سینٹی میٹر سے زیادہ نہ ہو، یا کنکریٹ کا کھلا کام جس میں سوراخ 7 سینٹی میٹر سے زیادہ نہ ہو اور کم از کم 10 سینٹی میٹر کی گہرائی ہو۔میونسیپلیٹی حکام کا کہنا تھا کہ کسی بھی رہائشی عمارت کو 3 سے زیادہ یونٹوں کے لیے ہر یونٹ کے لیے ایک بالکونی فراہم کرنی چاہیے، جو یونٹ کے تعمیراتی حالات پر منحصر ہے، اور ان بالکونیوں کو ڈھانپنے کے لیے منظور شدہ میٹریل سے ڈھانپنا ضروری ہے ۔مسقط میونسپلٹی کے قانون کے آرٹیکل نمبر 14 کے تحت ان ضوابط کی خلاف ورزی کے نتیجے میں جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں