اہم خبریں

ہمارے انسٹیٹیوٹ پر سائبر حملہ ایران کی طرف سے کیا گیا ہے، اسرائیل کا الزام

یروشلم(اے بی این نیوز)اسرائیل نے کہا ہے کہ ہمارے انسٹیٹیوٹ پر سائبر حملہ ایران کی طرف سے کیا گیا ہے،اسرائیل محکمہ نشریات سے منسلک شعبے ‘قومی سائبر سکیورٹی’ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ ایک ماہ قبل حیفا میں واقع ٹیکنیئن عملی انجینئرنگ انسٹیٹیوٹ پر، کیا گیا سائبر حملہ “مڈی واٹر” نامی ایرانی ہیکر گروپ کی طرف سے کیا گیا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے مطابق مذکورہ ہیکر گروپ مواصلاتی نظاموں کی اینکوڈنگ کے لئے ڈیزائن کردہ نقصان دہ پروگرام استعمال کر رہا ہے اور شبہ ہے کہ دنیا بھر میں متعدد سائبر حملوں کا ذمہ دار یہی گروپ ہے،بیان میں امریکہ اور برطانیہ کے، تقریبا ایک سال قبل جاری کردہ، مشترکہ بیان کی یاد دہانی کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مڈی واٹر گروپ ایرانی خفیہ ایجنسی سے منسلک ہے اور ایشیا، افریقہ اور شمالی امریکہ میں بھی سائبر حملے کر رہا ہے، یہ گروپ ہر سال ماہِ رمضان کے آغاز پر اسرائیل میں ملٹی الیکٹرانک سسٹموں پر حملے شروع کر دیتا ہے،ایرانی حکام نے تاحال اسرائیل کے الزامات کا کوئی جواب نہیں دیا۔

متعلقہ خبریں