اہم خبریں

اسرائیلی کارروائی کے بعد مغربی کنارے میں پرتشدد واقعات پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

نیویارک(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ میں امن کے نمائندہ خصوصی نے اسرائیلی حملے میں چھ افراد کے جاں بحق اور کشیدگی میں اضافے کے بعد اسرائیل اور فلسطین سے مقبوضہ مغربی کنارے میں قیام امن کے لیے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں نمائندہ خصوصی ٹور وینس لینڈ نے کہا کہ ہم تشدد کے گھیرے میں ہیں جسے لازمی رکنا چاہیے اور سیکیورٹی کونسل نے یک زبان ہوتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ اور کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدامات یا بیان بازی سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں