بیجنگ(نیوزڈیسک)چین اورامریکہ کی کشیدگی میں حالیہ عرصے کے دوران اضافہ ہوا ہے ، اور یہ کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے، اسی ضمن میں چین نے تائیوان کو اپنی ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے امریکہ کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اسے عبور کرنے کی کوشش نہ کرے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو بیجنگ میں پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے دوران اپنی پہلی پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ چن گینگ نے کہا کہ تائیوان ان کے ملک کے لیے ایک سرخ ریڈلائن ہے جسے واشنگٹن کو عبور نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ تائیوان کے مسئلے کو حل کرنا صرف چینیوں کے لیے تشویش کا باعث ہے اور کسی دوسرے ملک کو اس میں مداخلت کا حق نہیں ہے۔چن گینگ نے کہا کہ ان کا ملک خود مختار جزیرے کو دوبارہ چین کے ساتھ ملانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے تمام آپشنز محفوظ رکھتا ہے۔















