اہم خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق نئی اتھارٹی قائم کردی

تہران (اے بی این نیوز)ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق نئی اتھارٹی قائم کردی۔

ایران نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے اس کے زیرِ کنٹرول علاقے میں گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو پیشگی اجازت اور واٹر ویز اتھارٹی کے ساتھ رابطہ کرنا ہوگا۔ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے اجازت نامہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایرانی اتھارٹی نے کنٹرول زونز کی تفصیلات جاری کر دیں، جزیرہ قشم سے یو اے ای ریاست ام القوین تک کا کنٹرول زون مقرر کردیا گیا۔ ایران کے جبل مبارک سے فجیرہ کے جنوبی حصے تک کاعلاقہ شامل ہے۔

ایرانی اتھارٹی نے ایک نقشہ بھی جاری کیا ہے جس میں ان بحری راستوں کی وضاحت کی گئی ہے جہاں سے گزرنے والے جہازوں کے لیے ایرانی لائسنس اور کوآرڈینیشن لازمی ہوگا۔ ایران کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بحری سلامتی اور جہاز رانی کے نظم و ضبط کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل بردار گزرگاہوں میں شامل ہے، جہاں سے عالمی تیل تجارت کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔ ایران کے اس اقدام سے خلیجی خطے میں کشیدگی اور عالمی توانائی منڈیوں میں بے چینی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی پیٹرولیم لیوی مد میں 18 فیصد اضافے کی سفارش

متعلقہ خبریں