اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)مشن کے درمیان آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اہداف بارے جاری مذاکرات کے لیے پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن کے دورے میں دو روز کی توسیع ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف میں بیشتر نکات پر اتفاق ہوچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پیٹرولیم لیوی ہدف میں 18فیصد اضافے کی سفارش کردی اس وقت پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 108روپے 17پیسے مقرر ہے۔
ذرائع کے مطابق سپیشل اکنامک زونز کیلئے نئی ٹیکس چھوٹ نہ دینے جبکہ خصوصی اقتصادی و ٹیکنالوجی زونز کی مراعات 2035 تک مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
صوبوں کو اضافی 430 ارب روپے ریونیو جمع کرنیکاہدف دیا گیاہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے صوبوں سے وفاق کو تقریباً 2 ٹریلین روپے سرپلس دینے کا بھی مطالبہ ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعرات 21 مئی موسم کی تازہ ترین صورتحال















