اسلام آباد(اے بی این نیوز)جمعرات کے روز بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سےتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ۔
اس دوران زیریں خیبر پختونخوا ، اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار، بالائی پنجاب اورکشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری/تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔۔ ملک دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔
جمعرات کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری/تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہا۔ تاہم گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا اور بارکھان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: دیر (بالائی) 20، میرکھانی 17، کالام 16، دروش 13، بنوں 12، پٹن 08، چترال 02،گلگت بلتستان: گلگت 12، بونجی، چلاس 09، استور، بابوسر 07، اسکردو، بگروٹ 06، گوپس 02،بلوچستان: بارکھان میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو ،جیکب آباد،موہنجوداڑو، شہید بینظیر آباد47، لاڑکانہ اورسکرنڈ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری متوقع۔
جمعرات کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعرات 21 مئی سونے کی تازہ ترین قیمت













