لاہور (اے بی این نیوز) دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا، جہاں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 294 ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 342، برکی روڈ پر 334 اور ماڈل ٹاؤن میں 281 ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح بیدیاں روڈ پر فضائی آلودگی کی شرح 264 جبکہ عسکری ٹین میں اے کیو آئی 200 رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد جبکہ ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق شہری غیر ضروری طور پر کھلی فضا میں زیادہ دیر رہنے سے گریز کریں، جبکہ حساس افراد، بچوں اور بزرگوں کو خصوصی احتیاط برتنی چاہیے۔
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا















