منیلہManila میں واقع قانون ساز ادارے کے قریب اچانک فائرنگ Shootingکی آوازوں نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جس کے بعد شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی جانب دوڑ پڑے۔ واقعے نے سیکیورٹی صورتحال پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں جبکہ علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
خبر ایجنسیوں کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب Philippine Senate کے باہر اچانک گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔ فائرنگ کی نوعیت اور اس کے محرکات فوری طور پر واضح نہیں ہو سکے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز سنتے ہی لوگ خوفزدہ ہو گئے اور قریبی سڑکوں پر افراتفری پھیل گئی۔ کئی افراد دکانوں اور عمارتوں میں پناہ لیتے نظر آئے جبکہ ٹریفک مکمل طور پر جام ہو گئی۔
حکام نے فوری طور پر شہریوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ سیکیورٹی ادارے صورتحال پر قابو پانے اور واقعے کی نوعیت معلوم کرنے میں مصروف ہیں۔اب تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔















