روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نیا اسٹریٹجک میزائل دنیا کا سب سے طاقتور ہتھیار ہے اور اسے رواں سال کے اختتام تک روسی جنگی بیڑے میں شامل کر دیا جائے گا۔روسی حکام کے مطابق ’’سرمت‘‘ ایک جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہے جو ہزاروں کلومیٹر دور اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ اس میزائل کی رینج 35 ہزار کلومیٹر سے زائد ہے، جس کے باعث دنیا کے تقریباً کسی بھی حصے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
پنکی کے ہوشربا انکشافات،ایسا بیان دیدیا جس نے با اثر شخصیات کے ہو ش اڑا دیئے،جا نئے تفصیل
رپورٹس کے مطابق اس میزائل کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کی غیر معمولی تباہ کن طاقت اور جدید دفاعی نظام کو چکمہ دینے کی صلاحیت ہے۔ روسی قیادت کا دعویٰ ہے کہ ’’سرمت‘‘ Sarmat Missileموجودہ اور مستقبل کے اینٹی میزائل دفاعی نظام کو عبور کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، جس کے باعث یہ عالمی سطح پر طاقت کے توازن میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ اس میزائل کی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت مغربی ممالک کے بیشتر میزائلوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔ یہ ہزاروں میل دور امریکا اور یورپ میں اہداف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے
🚨🇷🇺Russia’s Defense Ministry releases footage of Sarmat missile test launch https://t.co/3f7zlBbHmU pic.twitter.com/EmqiRKgyzg
— Sputnik India (@Sputnik_India) May 12, 2026















