اہم خبریں

وجے نے وزارتِ اعلیٰ سنبھالتے ہی استعفیٰ دیدیا

بھارتی ریاست تامل ناڈو Tamil Naduمیں نئی سیاسی قیادت کے آغاز کے ساتھ ہی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وجے Vijayنے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے فوری بعد اپنی ایک اسمبلی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے حالیہ اسمبلی انتخابات میں پیرامبور اور تروچی ایسٹ دونوں حلقوں Tamil Nadu Electionsسے کامیاب ہوئے تھے، تاہم بھارتی آئین اور انتخابی قوانین کے تحت ایک وقت میں صرف ایک نشست برقرار رکھی جا سکتی ہے، جس کے باعث انہوں نے تروچی ایسٹ کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریاستی وزرا نے ان کا استعفیٰ اسمبلی سیکرٹری کے حوالے کیا، جبکہ اب خالی ہونے والی نشست پر آئندہ چھ ماہ کے اندر ضمنی انتخاب کرایا جائے گا۔اس سے قبل وجے نے نہرو انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں تامل ناڈو کے 13ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا۔ تقریب میں سیاسی، سماجی اور فلمی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

وجے کے ساتھ نو دیگر اراکین اسمبلی نے بھی بطور وزرا حلف لیا، جبکہ اپنی پہلی تقریر میں نئے وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ جلد ریاست کی معاشی صورتحال پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا تاکہ عوام کو مالی حقائق سے آگاہ کیا جا سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کو عملی نتائج دینے کے لیے وقت درکار ہوگا، تاہم عوامی فلاح ان کی اولین ترجیح رہے گی۔ خواتین کے تحفظ اور منشیات کے خاتمے کو بھی انہوں نے اپنی حکومت کے اہم نکات قرار دیا۔

ایران کے حوالے سے ٹرمپ کا اہم بیان سامنے آگیا،کشیدگی میں اضافہ،جا نئے تفصیل

وزیراعلیٰ بننے کے پہلے ہی روز انہوں نے کئی بڑے فیصلوں کی منظوری دی، جن میں گھریلو صارفین کے لیے 200 یونٹ مفت بجلی، خواتین کے تحفظ کے لیے خصوصی ٹاسک فورس اور منشیات کے جرائم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس یونٹس کے قیام جیسے اقدامات شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں