اہم خبریں

امریکا ،ایران جھڑپوں کے بعد متحدہ عرب امارات پر ڈرون حملے

دبئی (اے بی این نیوز)متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام اس وقت ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرون حملوں سے نمٹ رہے ہیں۔

وزارتِ دفاع کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں سنائی دینے والی آوازیں دراصل یو اے ای کے فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کا نتیجہ ہیں، جن کے ذریعے بیلسٹک میزائلوں، کروز میزائلوں اور ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کیا جا رہا ہے۔

وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے فضائی دفاعی نظام میزائلوں اور ڈرونز کے خطرات کے خلاف متحرک طور پر کارروائی کر رہے ہیں، اور ملک بھر میں سنائی دینے والی آوازیں انہی دفاعی آپریشنز کا حصہ ہیں۔

قبل ازیں ایرانی میڈٰیا نے کہا کہ قشم بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں متحدہ عرب امارات کا ہاتھ ہوسکتا ہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق صیہونی ریاست کا واقعے سے تعلق نہیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی،بھرپور جواب دینگے،ایران

متعلقہ خبریں