اہم خبریں

امریکہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی،بھرپور جواب دینگے،ایران

تہران (اے بی این نیوز) ایران نے امریکہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کسی بھی جارحیت کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جواب دینے کا اعلان کر دیا۔

ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان نے امریکہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز کی جانب جانے والے ایک ایرانی آئل ٹینکر اور فجیرہ بندرگاہ کے مقابل آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے ایک اور جہاز کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا امریکی کارروائی ایرانی ساحلی علاقے جاسک سے آبنائے ہرمز کی جانب بڑھنے والے ٹینکر پر کی گئی، امریکہ نے خطے کے بعض ممالک کے تعاون سے خمیر، سیریک اور جزیرہ قشم کے ساحلی علاقوں میں شہری آبادی پر فضائی حملے کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے مشرق اور چابہار بندرگاہ کے جنوب میں موجود امریکی جنگی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا، جس سے انہیں بھاری نقصان پہنچا۔

بیان میں امریکہ اور اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بھرپور اور تباہ کن جواب دے گا۔
مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں ایرانی حملہ ناکام بنانیکا دعویٰ کردیا

متعلقہ خبریں