اہم خبریں

وائٹ ہاؤس حملہ،حقیقت سامنے آگئی،اصل ہدف کون تھا،دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات

وائٹ ہاؤس میں فائرنگ(   Shooting   ) کرنے والے گرفتار حملہ آور نے دورانِ تفتیش اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کا اصل ہدف ڈونلڈ ٹرمپ(    trump) تھے جبکہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو بھی نشانہ بنانا چاہتا تھا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے دوران حملہ آور نے پانچ سے آٹھ گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تاہم اسے طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی اداروں کی فوری کارروائی نے ممکنہ بڑے نقصان کو ٹال دیا۔

تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزم کا کوئی واضح مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا، جس نے کیس کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اور سیکیورٹی ادارے اس کے پس منظر اور محرکات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس، حملہ آور کی شناخت اور تصاویر جاری، ہوشربا انکشافات

دوسری جانب ایف بی آئی کی ٹیم نے ملزم کے گھر کا گھیراؤ کر لیا ہے اور تلاشی کے لیے وارنٹ حاصل کرنے کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات ہر زاویے سے جاری ہیں اور جلد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں