اہم خبریں

ہم کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،ایرانی پاسداران

تہران (اے بی این نیوز)ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر محاذ پر تیار ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنےبیان میں کہاہم دشمن کی کسی بھی زمینی،فضائی یا دیگر نقل و حرکت کا مقابلہ کرنے کے لیےتیار ہیں،امریکا کو زمینی حقائق کو تسلیم کرنا چاہیے۔

مزیدکہاامریکاکونیتن یاہو کے ہاتھوں کا کھلونا نہیں بناناچاہیے،امریکی اور صیہونی جارحیت کا توقعات سے بڑھکر جواب دیاجائےگا،آبنائے ہرمزپرکنٹرول ایران کے لیے بہت اہم ہے۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس نےایک اسرائیلی جاسوس اور 15 کرائے کےقاتلوں کوگرفتارکرلیا،دوسری جانب ایران کےشہرکرمان شاہ میں ایئرڈیفنس کی آوازیں سنی گئیں،تاہم ایئرڈیفنس کی آوازوں کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کے جنوبی لبنان پرحملے، 4 شہری شہید،شہادتوں کی تعداد 2 ہزار 496 ہوگئی

متعلقہ خبریں