اہم خبریں

آئندہ چند گھنٹے اہم،بریکنگ نیوز آرہی ہے، اہم شخصیت کی آمد متوقع ،جا نئے کون

ایرانی وزیر خارجہ (   AbbasAraghc       )چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچنے کا امکان، اہم سفارتی رابطوں کی تیاری۔سفارتی ذرائع کے مطابق عباس عراقچی آئندہ چند گھنٹوں میں دوبارہ پاکستان پہنچنے کی تیاریوں میں ہیں، جسے خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے ہمراہ ایک مختصر ایرانی وفد بھی ہوگا، جبکہ دورے کے دوران اسلام آباد میں اعلیٰ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سفارتی روابط پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

فوجی اڈوں پر حملے،وزیر دفاع ہلاک، گھر کو دھما کے سے اڑا دیا گیا
سفارتی ذرائع کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد خطے میں جاری تناؤ میں کمی اور امن کے امکانات کو فروغ دینا ہے۔ بات چیت کے دوران مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، امریکہ اور اسرائیل سے متعلق کشیدگی اور ممکنہ سفارتی مذاکراتی فریم ورک پر بھی غور کیا جائے گا۔حکام کی جانب سے دورے کے باضابطہ شیڈول کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا، تاہم اسلام آباد میں سیکیورٹی اور پروٹوکول انتظامات کی تیاریوں کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ خبریں