منگولیا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر9.5کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث زمین لرز اٹھی اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پیپلز پارٹی کے راہنما کے صاحبزادے انتقال کر گئے
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین کی تقریباً 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، جو نسبتاً کم گہرائی ہونے کے باعث زیادہ شدت سے محسوس کیا گیا۔ جھٹکوں کے دوران لوگ فوری طور پر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ممکنہ نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔















