اہم خبریں

وائٹ ہاؤس سیکیورٹی منصوبہ تیز کرنے کا فیصلہ

حالیہ فائرنگ واقعے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ (         trump)نے وائٹ ہاؤس میں زیر تعمیر محفوظ بال روم منصوبے کو فوری مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جسے مزید سخت سیکیورٹی نظام کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے۔صدر ٹرمپ کے مطابق نئے بال روم کو مکمل طور پر ملٹری گریڈ سیکیورٹی سے لیس کیا جائے گا تاکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کی رسائی ممکن نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں ایسے ڈیزائن شامل کیے جا رہے ہیں جن کے تحت بال روم کے اوپر کوئی رہائشی یا اضافی کمرہ موجود نہیں ہوگا، تاکہ سیکیورٹی خطرات کم سے کم کیے جا سکیں۔

زلزلہ،لوگ خوف و ہراس کی وجہ سے گھروں سے باہر نکل آئے
حکام کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تقریبات کو اب بیرونی مقامات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ تصور کیا جا رہا ہے اور اسی وجہ سے اندرونی سیکیورٹی انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس منصوبے کی متوقع لاگت تقریباً 400 ملین ڈالر ہے اور اسے قومی سلامتی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ حالیہ سیکیورٹی خدشات کے بعد اس نوعیت کے اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

واقعے کے بعد امریکی سیکیورٹی پالیسیوں پر بھی دوبارہ غور شروع کر دیا گیا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس کے اندر اور اطراف میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں