اہم خبریں

راولپنڈی اسلام آباد میں ٹریفک بحال، میٹرو اور گرین بس سروس دوبارہ چل پڑی

جڑواں شہروں میں معمولات زندگی بحال ہونے لگے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اہم فیصلوں کے بعد پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو شہر میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس(        metro bus) اور گرین بس سروس بھی دوبارہ فعال کر دی گئی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق شہر بھر کے تمام بس اڈے کھول دیے گئے ہیں تاہم فیض آباد ٹرمینل تاحکم ثانی بند رہے گا۔ اس فیصلے کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے کیونکہ کئی دنوں سے آمدورفت شدید متاثر تھی۔
مجھ پر حملے کا تعلق ایران جنگ سے نہیں ہے،ٹرمپ

حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہر قسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے، جس سے کاروباری سرگرمیوں میں بھی تیزی آنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی کے تمام داخلی و خارجی راستے بھی مکمل طور پر کھول دیے گئے ہیں، جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے ایک اور خوشخبری دیتے ہوئے ہائیکنگ ٹریلز بھی کھولنے کا اعلان کیا ہے، جس سے سیاحتی اور تفریحی سرگرمیوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث ٹرانسپورٹ سروسز اور راستے بند کر دیے گئے تھے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اب حالات بہتر ہونے پر مرحلہ وار بحالی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں