اہم خبریں

وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس، حملہ آور کی شناخت اور تصاویر جاری، ہوشربا انکشافات

وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں گرفتار مسلح شخص کی شناخت سامنے آ گئی ہے، امریکی حکام کے مطابق ملزم 31 سالہ کول ٹوماس ایلن ہے جس کا تعلق ریاست کیلیفورنیا سے ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس، خصوصاً سی این این کے مطابق، ملزم کو تقریب کے دوران ہی حراست میں لے لیا گیا تھا ( Shooting, Trump)جبکہ سیکیورٹی اداروں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کر لیا۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بھی مشتبہ حملہ آور کی تصاویر شیئر کی گئیں، جس کے بعد واقعہ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا۔صدر ٹرمپ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ حملہ آور زندہ ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کا بیان ان افواہوں کے بعد سامنے آیا جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ملزم ہلاک ہو گیا ہے، تاہم صدر نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی۔

حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا حملہ آور اکیلا تھا یا اس کے پیچھے کوئی منظم منصوبہ موجود تھا۔ سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ مزید تفصیلات جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں