ترکیہ کیلئے رضاکار بھیجنے کی افواہ، ہزاروں افغان شہری ایئرپورٹ پہنچ گئے

کابل(نیوزڈیسک)افغان حکومت کی طرف سے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے پروازیں بھیجنے کی افواہ سننے کے بعد ہزاروں افغان شہری کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں افواہ تھی کہ حکومت زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان اور رضاکاروں کو ترکیہ بھیج رہی ہے۔ایئرپورٹ جانے والی مرکزی شاہراہ پر گاڑیوں اور راہگیروں کا ہجوم اتنا تھا کہ ٹریفک جام ہوگیا تاہم طالبان سیکورٹی فورسز نے ہوائی فائرنگ کرکے ہجوم کو منتشر کیا، ایک سرکاری ملازم کے بیٹے صلاح الدین نے بتایا کہ آدھا کابل ایئرپورٹ کی جانب گامزن ہے۔