اہم خبریں

عراقی وزیراعظم سیکیورٹی و توانائی مسائل پر بات چیت کیلئے فرانس پہنچ گئے

بغداد(نیوزڈیسک )عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی فرانس پہنچ گئے، وہ صدر ایمانوئل میکرون سے سیکیورٹی اور توانائی مسائل پر بات چیت کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم السوڈانی نے کہا ہے کہ وہ تیل سے مالا مال عراق اور فرانس کے درمیان معاہدوں کو متحرک کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر ٹرانسپورٹ، توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دونوں ممالک کے معاہدوں پر عملی اقدامات کرنے کا خواہاں ہوں۔واضح رہے کہ تیل اور گیس کے وسیع ذخائر ہونے کے باوجود عراق میں بجلی کا نظام تباہ حال ہے اور گھنٹوں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔ہمسایہ ملک ایران، عراق کی بجلی اور گیس کی ضرورت کا ایک تہائی حصہ فراہم کرتا ہے لیکن بغداد توانائی کے معاملے میں خودمختار ہونے کیلئے کام کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں