ایرانی زائرین 9 سال بعد عمرہ ادا کر سکیں گے

تہران(نیوزڈیسک)ایرانی زائرین 9سال بعد سعودی عرب کا باقاعدہ سفر کر سکیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زائرین کو یہ پروازیں ایران کے مختلف ہوائی اڈوں سے سعودی عرب کے شہر مکہ اور مدینہ جانے کا موقع فراہم کریں گی۔

مزیدپڑھیں:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

یادرہے کہ ایران اور سعودی عرب نے مکمل سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ ان دونوں روایتی حریفوں کے درمیان تعلقات 2016 سے منقطع تھے ۔

2016 کے بعد سے، ایرانی باشندوں کو صرف حج کرنے کی اجازت تھی تاہم سفارتی تعلعقات کی بحالی کے بعد ایرانی اب عمرہ ادا کرنے کے بھی اہل ہوں گے جو کہ سال میں کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔