غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے، مزید 43 فلسطینی شہید

غزہ (نیوز ڈیسک )اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری ساتویں مہینے میں داخل ہوگئی ہے تاہم اب تک اس کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی اور جنگ بندی کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
مزید پڑھیں:سعودی وفد آج پاکستان پہنچے گا،وزیراعظم، آرمی چیف اور ایپکس کمیٹی سے ملاقاتیں کریگا

قطری نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں نصرت کیمپ میں مزید 5 فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا۔اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں بمباری کرکے 43 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
مغربی کنارے میں بھی قابض فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔ متعدد فلسطینیوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا جب کہ یہودی آباد کاروں نے فوجیوں کی سرپرستی میں کارروائی کرتے ہوئے مغربی کنارے میں زیتون کے 30 درختوں کو بھی اکھاڑ دیا۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 33,729 فلسطینی شہید اور 76,371 زخمی ہو چکے ہیں۔