سعودی وفد آج پاکستان پہنچے گا،وزیراعظم، آرمی چیف اور ایپکس کمیٹی سے ملاقاتیں کریگا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی وفد دو روزہ دورے پر آج (پیر) پاکستان پہنچے گا۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شاہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ کی سربراہی میں وفد میں سعودی وزیر پانی و وسائل، وزیر صنعت، نائب وزیر سرمایہ کاری امور شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے تک اضافے کا امکان

سعودی وفد میں سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ، وزارت توانائی اور سعودی وزارت فنڈ کے حکام بھی شریک ہوں گے۔دورے کے دوران سعودی وفد صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اور ایپکس کمیٹی سے ملاقاتیں کرے گا۔

وزارت خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد شاہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اقتصادی کارپوریشن کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی کو تیز کرنا ہے۔