اسرائیل کی عید پر بھی دہشتگردی جاری ، اسماعیل ہانیہ کے بیٹے ، پوتے سمیت125فلسطینی شہید

غزہ(نیوزڈیسک)غزہ میں اسرائیلی وحشت و بربریت عیدالفطر پر بھی جاری ،مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں عید کے روز بھی اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ۔ سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور پوتوں سمیت مزید 125 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 63 فلسطینی شہید اور 45 زخمی ہوگئے۔ ، عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 125 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور پوتے بھی شامل ہیں، جبکہ بمباری میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔غزہ میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ہسپتالوں میں 125 شہدا ءکے جسد خاکی لائے گئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، قومی سلامتی پرتبادلہ خیال

سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ نےالجزیرہ سے گفتگو میں بیٹوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے حازم، عامر اور محمد شمالی غزہ میں واقع پناہ گزین کیمپ میں اپنے عزیز و اقارب سے عید مل رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔ غزہ میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار 545 فلسطینی شہید جبکہ 76 ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

اُدھر اسرائیلی طیاروں نے عید کے دوسرے روز بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوگئے۔الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے تل الحوہ، نصیرت کیمہ اور جبالیہ کیمپ پر حملے کئے۔دوسری جانب غزہ میں کھنڈرات میں جھولوں کے بغیر عید کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ فلسطینی بچوں نے کھندڑات میں تبدیل چھت کو جھولا بنایا۔