اہم خبریں

کھلنا ٹائیگرز اور کومیلا وکٹورینز نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں میدان مارلیا

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک )بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگرز اور کومیلا وکٹورینز نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی۔منگل کے روز کھیلے گئے بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے 15 ویں میچ میں کھلنا ٹائیگرز نے رنگپور رینیگیڈز کو 9 وکٹوں جبکہ 16 ویں میچ میں کومیلا وکٹورینز نے سلہٹ سٹرائیکرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں ٹائیگرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ رنگپور رینیگیڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 129 رنز بنائے۔ٹائیگرز نے 130 کا ہدف 19 ویں اوورز کی دوسری گیند پر 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، وہاب ریاض بہترین باؤلنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے،

انہوں نے 4 اوورز میں 14 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔دوسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز نے ٹاس جیت کر سلہٹ کو بیٹنگ کی دعوت دی جبکہ سلہٹ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا سکی۔وکٹورینز نے 134 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا، لٹن داس 42 گیندوں پر 70 رنز کی اننگ کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

متعلقہ خبریں