امریکا نے اسرائیل کو 907 کلو وزنی بم اور دیگر ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری دیدی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا نے اسرائیل کو ٹریلین ڈالر کے جیٹ جنگی طیارے اور بم بھیجنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے خاموشی سے اسرائیل کو 907 کلو وزنی
مزید پڑھیں:ساحر علی بگا نے راحت فتح کو منافق قرار دیدیا

بم سمیت دیگر ہتھیار بھیجنے کی منظوری دے دی۔اس معاہدے کے تحت امریکہ 907 کلوگرام کے 1800 سے زائد بم اور 500 پاؤنڈ وزن کے 500 بم فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ امریکہ اسرائیل کو

جدید جنگی طیارے بھی دے گا۔رپورٹ کے مطابق یہ 907 کلو وزنی بم زمین پر تقریباً 40 فٹ تک گہرا گڑھا کھودنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پورے شہر کو تباہ کر سکتا ہے۔امریکہ اپنے عزیز ترین اتحادی

اسرائیل کو 3.8 ٹریلین ڈالر کی فوجی امداد دیتا ہے۔ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 32 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔تاہم اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 75000 سے تجاوز کر گئی ہے۔