پختونخوا؛ پولیس لائن پر خودکش دھماکا، خیبر میں چیک پوسٹ پر حملہ، 3 اہلکار شہید

ٹانک(نیوزڈیسک) ٹانک میں دہشتگردوں کا پولیس لائن پر حملہ ، حملے میں3 اہلکار شہید جبکہ ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ٹانک میں ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ واقعے میں ایک پولیس اہل کار شہید اور 3 زخمی ہو گئے جب کہ 10 اہل کاروں سے رابطہ نہیں ہو پا رہاپولیس کے مطابق ٹانک کے علاقے پولیس لائنز میں رات گئے ملزمان نے حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے، جس کے بعد آپریشن جاری ہے جب کہ سیکورٹی فورسز بھی پولیس کے ساتھ موجود ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ دہشت گردوں نے پولیس لائن کے اندر گھس کر ہینڈ گرینیڈز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس میں اب تک 2 ایف سی اور 2 پولیس اہل کاروں سمیت 4 اہل کار زخمی ہو گئے جب کہ ایک ریٹائرڈ پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جس کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
جس میں ایک اے ایس آئی شہید ہو گئے۔ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔گزشتہ ہفتے ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد مارے گئے تھے۔ مارے جانے والے دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، شہریوں کے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔