آئی ایم ایف مشن دو نومبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا

اسلام آباد (نیوزدیسک)آئی ایم ایف مشن3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے جائزے کیلئے 2 نومبر کواسلام آباد پہنچے گا۔آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان کے حوالے سے آئی ایم ایف کے نمائندہ نے تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز روئزکا کہنا تھا کہ ناتھن پورٹر کی سربراہی میں عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیم موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت جاری پروگرام کے پہلے جائزے سے متعلق 2 نومبر سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔