اہم خبریں

حکومت کا پی ٹی آئی سے رابطہ، بڑی پیش رفت سامنے آگئی

حکومت کا پی ٹی آئی سے رابطہ، بڑی پیش رفت سامنے آگئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) حکومت نے پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ کرلیا، وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ نے عامر ڈوگر سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ معاملات کو سیاسی طور پر حل کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی عامر ڈوگر سے فون پر گفتگو اس وقت ہوئی جب اپوزیشن رہنما پارلیمنٹ میں مشاورت کر رہے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے اپوزیشن رہنماؤں کو وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات اور رانا ثناء اللہ کے ٹیلیفونک رابطے سے آگاہ کردیا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان سیاسی معاملات پر رابطوں اور بات چیت کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:آئی سی سی کا بڑا فیصلہ، دورہ پاکستان کیلئے انگلینڈ کے کپتان اور اسکواڈ کا اعلان

متعلقہ خبریں