اہم خبریں

آئی سی سی کا بڑا فیصلہ، دورہ پاکستان کیلئے انگلینڈ کے کپتان اور اسکواڈ کا اعلان

آئی سی سی کا بڑا فیصلہ، دورہ پاکستان کیلئے انگلینڈ کے کپتان اور اسکواڈ کا اعلان

لندن ( اے بی این نیوز) انگلینڈ نے دورہ پاکستان کے لیے 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا، جارح مزاج بلے باز ہیری بروک ٹیم کی قیادت کریں گے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران انگلش ٹیم سہ ملکی ون ڈے سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کے مدمقابل ہوگی۔

انگلینڈ کے اسکواڈ میں تجربہ کار بلے باز جو روٹ، ٹام بینٹن، جیمز کولز، گس ایٹکنسن، سونی بیکر، جارڈن کوکس، میسن کرین اور ہینری کوروکومبے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سیم کرن، لیام ڈاؤسن، بین ڈکٹ، ول جیکس، جیمی اوورٹن، عادل رشید اور جوش ٹونگ بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ میسن کرین، جیمز کولز اور ہینری کوروکومبے کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا مقابلہ 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جبکہ دونوں ٹیمیں 25 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بھی آمنے سامنے ہوں گی۔

سہ ملکی سیریز میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ سیریز کا آغاز 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے میچ سے ہوگا جبکہ فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان کے سابق کھلاڑی اور اولمپین انتقال کر گئے، سپورٹس کی دنیا سوگوار

متعلقہ خبریں