شیخوپورہ (اے بی این نیوز)شیخوپورہ میں گھر میں کام کرنے والی بارہ سالہ ملازمہ اہلخانہ کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہوگئی۔
یہ واقعہ شیخوپورہ کے علاقے اولکھ پارک میں پیش آیا جہاں لیڈی ہیلتھ ورکر، اس کے شوہر اور 20 سال کے بیٹے نے مل کر گھرمیں کام کرنے والی 12سال کی زینب کو ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کرکے مار ڈالا۔
پولیس کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لیڈی ہیلتھ ورکر کے شوہر کو گرفتار کرلیا جب کہ خاتون اور اس کے بیٹے کو پکڑنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
مقتولہ زینب کی والدہ کے مطابق 12 سالہ بچی صرف 4 ہزار مہینہ پر فرخندہ بی بی کے ہاں کل وقتی ملازم تھی۔
کم عمر بچی کی موت پر اہل خانہ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں: اسلام آباد،12 سالہ بچی کو بلیک میل اور نازیبا تصاویر شیئر کرنیوالے 2 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا















