اہم خبریں

پاکستان کے سابق کھلاڑی اور اولمپین انتقال کر گئے، سپورٹس کی دنیا سوگوار

پاکستان کے سابق کھلاڑی اور اولمپین انتقال کر گئے، سپورٹس کی دنیا سوگوار

لاہور ( اے بی این نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور اولمپین خواجہ ذکاء الدین 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

خواجہ ذکاء الدین کے داماد اور پاکستان ہاکی کے سابق اولمپئن توقیر ڈار کے مطابق خواجہ ذکاء الدین نے 1960 کے روم اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور قومی ٹیم کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔ دستیاب ریکارڈ کے مطابق وہ 1960 کے اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔

خواجہ ذکاء الدین 27 اکتوبر 1936 کو جالندھر، مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1958 سے 1966 تک پاکستان کی جانب سے 56 بین الاقوامی ہاکی میچز کھیلے اور 26 گول اسکور کیے۔

خواجہ ذکاء الدین پاکستان ہاکی کے ان نمایاں کھلاڑیوں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے ملکی ہاکی کے عروج کے دور میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔ ان کے انتقال کی خبر پر ہاکی حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ڈی جی آئی ایس پی آرآج شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

متعلقہ خبریں