اہم خبریں

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، خریدنے والوں کے لیے اہم خبر

کراچی ( اے بی این نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 31 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 31 ہزار 536 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 90 ڈالر کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے ساتھ پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کے نرخ کم ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:سرکاری ملازمین کے لیے نئی ہدایات جاری، غیر ملکی شہریت کی تفصیلات طلب

متعلقہ خبریں