لاہور ( اے بی این نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے پولیس کو چار ہفتوں کی مہلت دے دی اور خواتین و بچوں کے خلاف جرائم پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے صوبے بھر میں امن و امان کی مجموعی صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا امن وامان پر خصوصی اجلاس
آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں مجموعی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی
مریم نواز کا عورتوں اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر اظہار برہمی، امن وامان کی مجموعی صورتحال میں بہتری کیلئے چار ہفتوں کی مہلت۔
@KulAalam @AmirSaeedAbbasi https://t.co/Y72iTk8Vbe— Media Talk (@mediatalk922) October 22, 2026
مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیراعلیٰ نے پولیس گشت بڑھانے اور امن و امان کی مجموعی صورت حال میں بہتری لانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ چار ہفتوں کے اندر صورت حال بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی امن و امان بہتر بنانے کے لیے پولیس کو چار ہفتوں کی مہلت، خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام، پولیس پٹرولنگ میں اضافے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت۔ https://t.co/LOsXwjH2VP
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) October 22, 2026
مزید پڑھیں:صدر مملکت آصف زرداری برلن پہنچیں گے، جرمن صدر سے اہم ملاقاتیں متوقع















