اہم خبریں

علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی خبر پر بیرسٹر گوہر کا اہم بیان

علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی خبر پر بیرسٹر گوہر کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی خبر درست نہیں، وہ اپنے گھر پر موجود ہیں۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہیل آفریدی ہمارے وزیراعلیٰ تھے اور وزیراعلیٰ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنید اکبر خیبر پختونخوا میں پارٹی کے صدر ہیں جبکہ سینیئر نائب صدر اصغر ان کی کمیٹی کی صدارت کریں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور پارٹی سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ وقاص اکرم، علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنماؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پارٹی کے اندرونی معاملات کی باتیں باہر نہ آئیں۔

بیرسٹر گوہر کے بیان میں پارٹی رہنماؤں کے باہمی رابطے اور تنظیمی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔
مزید پڑھیں‌:سونے کی قیمت میں بڑی کمی، خریدنے والوں کے لیے اہم خبر

متعلقہ خبریں