اسلام آباد(اے بی این نیوز)بجٹ کی منظوری کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ 27-2026ء کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 2 فیز میں اضافہ ہو گا، گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں زیادہ اضافہ ہو گا۔
مزید پڑھیں: بجٹ میں عوامی ریلیف اقدامات زیر غور،بجٹ سے قبل اہم فیصلوں کا امکان















