اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کے ٹرانسفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 28 اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس ثمن رفعت امتیاز، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس بابر ستار کے تبادلوں سے متعلق معاملات زیر غور آئیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں جسٹس محسن اختر کیانی کے لاہور ہائی کورٹ تبادلے پر غور ہوگا جبکہ جسٹس بابر ستار کے پشاور ہائی کورٹ تبادلے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اسی طرح جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس خادم حسین سومرو کے سندھ ہائی کورٹ تبادلے پر غور کیا جائے گا جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر کے بلوچستان ہائیکورٹ تبادلے پر بھی فیصلہ متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: ایک ساتھ 3 چھٹیاں،تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا حکم















