اہم خبریں

دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، تحریک انصاف رہنمائوں کے وارنٹ گرفتار ی جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت سینئر سول جج محمد عباس شاہ نے کی۔ عدالت نے شعیب شاہین، علی بخاری، عامر مغل، ایاز امیر، خالد خورشید، الیاس مہربان، ملک تیمور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

سماعت کے دوران کوئی بھی ملزم اور ان کا وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔عدالت نے تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں :مشکوک بائولنگ ایکشن ، آل رائونڈر شکیب الحسن پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

متعلقہ خبریں