اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعرات تک جواب طلب کر لیا ہے۔
یہ درخواست بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے دائر کی ہے، جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل مرزا عاصم بیگ اور وکیل شاہینہ شہاب عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام معلوم اور نامعلوم مقدمات کی مکمل تفصیلات اور ایف آئی آرز کی نقول فراہم کی جائیں۔ مزید یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ مقدمے کے حتمی فیصلے تک بانی پی ٹی آئی کو ان مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکا جائے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعرات تک جواب طلب کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ