اہم خبریں

وزیراعظم کا اہم اجلاس طلب، تیل کے حوالے سے بڑے فیصلوں کا امکان

پیٹرول سستا ، ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں معمولی کمی کردی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا ہے۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 18 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومتی پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 18 ستمبر 2026 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں رد و بدل کیا ہے۔

نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 پیسے کی معمولی کمی ہی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 391 روپے 22 پیسے سے کم ہو کر 390 روپے 79 فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 421 روپے 45 پیسے بڑھ کر ہوکر 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا جب کہ نوٹیفکیشن ایک دن 18 ستمبر کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، پیٹرول سستا ڈیزل مہنگا، نئی قیمتیں جاری

متعلقہ خبریں