اہم خبریں

مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے،نواز شریف سے اہم ملاقات کرینگے

لاہور(نیوز ڈیسک )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج ملاقات طے ہے۔

ملاقات میں آئینی ترمیم کی منظوری پر حتمی مشاورت ہوگی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آج اتحادی رہنماؤں کو لاہور میں کھانے پر مدعو کیا، جہاں مجوزہ آئینی ترامیم اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ایسے وقت میں مل رہے ہیں جب دنیا بھر میں حالات پیچیدہ ہیں،جے شنکر

متعلقہ خبریں