اسلا م آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سےتحریک انصاف کو 8 ستمبر کو ترنول میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے 22 اگست کا این او سی مذہبی جماعتوں کی احتجاج کی وجہ سے منسوخ کیا،8 ستمبر کو انتظامیہ جلسے کو سیکورٹی فراہم کرے گی،جلسہ کرنے والے افراد کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کرینگے،لوگ شام 4بجے اکھٹے ہونگے اور 7 بجے ختم کرنا ہوگا، انتظامیہ کی جانب سے 40 ہدایات کیساتھ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا.
مزید پرھیں: تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود گرفتار