خیبرپختونخوا، بارشوں سے مختلف واقعات میں 10 افراد جاں بحق، 14 زخمی

پشاور(نیوز ڈیسک )خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والے 10 افراد میں 6 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں
مزید پڑھیں: وادی نیلم : شدید برفباری جاری، رابطہ سڑکیں بند، سیاحوں کیلئے الرٹ جاری
جب کہ زخمیوں میں 5 مرد، 2 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔گرج چمک سے 56 مکانات، چھتوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا۔ 51 مکانات کو عارضی طور پر جبکہ 5 کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔

تاہم باجوڑ، سوات، مانسہرہ، بٹگرام، دیر، لوئر مالاکنڈ، لکی مروت، کوہاٹ، اورکزئی، شانگلہ، ڈیرہ پار، بونیر، لوئر چترال، نوشہرہ، مہمند میں ہونے والے نقصانات بھی متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ بارش سے متاثرہ اضلاع میں بند شاہراہیں کھولی جارہی ہیں۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔