مکران ڈویژن میں ایک اضافی خصوصی عدالت قائم کرنے کی منظوری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )وفاقی کابینہ نے مکران ڈویژن میں ایک اضافی خصوصی عدالت قائم کرنے کی منظوری دے دی،اس خصوصی عدالت کا دائرہ اختیار ضلع پنجگور، کیچ، گوادر، حب اور لسبیلہ تک ہوگا،خصوصی عدالت میں اچھی شہرت کے ججز تعینات کئے جائیں اور استغاثہ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن کارڈز کی معیاد میں 30 جون 2024 تک توسیع کر نیکی منظوری د یدی توسیع سے پی او آر کارڈ ہولڈرز پاکستان میں سکولوں، بنک اکاؤنٹس اور دیگر سہولیات کا فائدہ اٹھا سکیں

مزید پڑھیں :آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں،آرمی چیف

گےوفاقی سیکرٹری نجکاری نے کابینہ کو پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کی حالیہ پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا اب تک متعدد کمپنیوں نے پی آئی اے کی نجکاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے،کابینہ نے پی آئی کی نجکاری میں شفافیت کے عنصر کو کلیدی اہمیت دینے کی ہدایت جاری کی ہوائی اڈوں پر سروس کاؤنٹرز میں اضافہ کیا گیا ہے اور سہولیات کی مزید بہتری پر کام جاری ہے،شعبہ زراعت میں ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کے حوالے سے مشاورت حتمی مراحل میں ہے۔
مزید پڑھیں :مختلف شہروں میں گرچ چمک کیساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا انتباہ جاری