آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں،آرمی چیف

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )ہم سب ملکر ٹیم پاکستان ہیں – انشاء اللّٰہ عوام کے تعاون اور سپورٹ سے، پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہونگی، آرمی چیف Green Pakistan Initiative کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرالز ہماری توجہ پاکستان اور اُسکے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے سے

مزید پڑھیں :ریلی ضرور نکالیں گے، یہ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، بیرسٹر گوہر

نہیں روک سکتے،آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں،پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا،آئیے، ہم سب ملکر منفی قوتوں کو ردّ کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔

مزید پڑھیں :ستاروں کی روشنی میں آج بروز جمعۃ المبارک،26اپریل 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟